ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان میں پہلی بار عطیہ کردہ قارنیہ کی کامیاب پیوند کاری

راولپنڈی: پاکستان میں پہلی بار خاتون کے عطیہ کردہ قارنیہ کی کامیاب پیوند کاری کی گئی ہے۔
مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں پہلی بار خاتون کے عطیہ کردہ قارنیہ کی کامیاب پیوند کاری کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق میجر جنرل (ر) ظفر مہدی عسکری کی مرحوم اہلیہ کی وصیت پر قارنیہ اے ایف آئی او کو عطیہ کیا گیا تھا۔ مذکورہ حوالے سے بتا یا گیا کہ 30 سالہ سپاہی علی اللہ اور26 سالہ سپاہی فلک شیر کی آنکھوں میں قارنیہ کی کامیاب پیوند کاری پاک فوج کے ماہر سرجنز نے کی۔ واضح رہے کہ رپورٹ کے مطابق آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف اوفتھامولوجی نے2 سپاہیوں کی بصارت بحال کرکے سنگ میل طے کیا، مذکورہ حوالے سے دلچسپ رپورٹ یہ ہے کہ دونوں سپاہی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں اپنی بصارت سے محروم ہوئے تھے۔
حکام نے بتا یا کہ مرحومہ کی بیٹی زہرا مہدی نے والدہ کی قربانی پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سب سے بڑا اعزاز یہ ہے کہ والدہ کی آنکھیں2 بہادر فوجیوں کو عطیہ کی گئیں، والدہ کے عطیہ کردہ قارنیہ سے سپاہیوں کی زندگی میں روشنی لوٹ آئی جوصدق جاریہ ہے۔

  • محمد ایوب

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں