ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی کی سربراہ تحریک لبیک کے گھر پر چھاپے کی مذمت

لاہور: پاکستان تحریکِ انصاف نے مذہبی جماعت تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کی اہلیہ، کمسن بیٹی اور دیگر باپردہ خواتین کی گرفتاری کی مذمت کردی۔

 سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف تحریک لبیک کے سعد رضوی کی اہلیہ، کمسن بیٹی اور باپردہ خواتین کی گرفتاری کی مذمت کرتی ہے۔

 یہ اقدام چادر اور چار دیواری کے تقدس کی کھلی پامالی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، کل اِسی ظلم کا نشانہ عمران خان کی اہلیہ، بہنیں اور تحریک انصاف کی خواتین اور کارکنان تھیں۔

ان کا کہنا ہے کہ جب پاکستان تحریکِ انصاف کی خواتین اور نوجوان بھیانک ریاستی تشدد کا شکار بنے تو کوئی ان کی حمایت میں کھڑا نہ ہوا لیکن اس کے باوجود ہم کسی بھی پاکستانی شہری پر بیہمانہ تشدد اور چادر و چار دیواری کے تقدس کی پامالی کی مذمت کرتے ہیں۔

 پاکستان تحریکِ انصاف ہر اس پاکستانی شہری کے ساتھ کھڑی ہے جو آئینی اور قانونی طور پر پرامن احتجاج کا حق رکھتا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں