ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی آئی اے کے متعدد طیاروں کی عدم دستیابی سے فلائٹ آپریشن شدید متاثر، وجہ بھی سامنے آگئی

قومی ایئرلائن کے متعدد طیارے اس وقت تکنیکی مسائل اور مینٹیننس میں تاخیر کے باعث پروازوں کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔ پرواز پی کے 225 بدستور ڈیلی چیک کے تحت گراؤنڈ پر موجود ہے۔

اے پی بی ایم ایکس رجسٹریشن والا طیارہ، جو کراچی سے اسلام آباد پی کے 308 پر آپریٹ کر رہا تھا، انجن نمبر 1 کے ایگزاسٹ کون سلیو میں خرابی کے باعث سروس سے ہٹا دیا گیا۔ اس کے نتیجے میں پروازیں پی کے 308/309 اور پی کے 451/452 منسوخ کر دی گئیں۔

جمعرات کی شام اسلام آباد تا کراچی پرواز پی کے 369 کے ساتھ ساتھ اسلام آباد اور اسکردو کے درمیان دوطرفہ پروازیں (پی کے 451-452) بھی منسوخ ہوئیں۔

متعدد بین الاقوامی اور ملکی پروازیں نمایاں تاخیر کا شکار ہیں، جن میں پی کے 287 (اسلام آباد تا دوحہ)، پی کے 286 (دوحہ تا پشاور)، پی کے 217 اور 262 (پشاور–ابوظہبی–اسلام آباد) شامل ہیں۔ دبئی سے سیالکوٹ جانے والی پرواز بریک سسٹم کی خرابی کے باعث دبئی میں گراؤنڈ ہے۔

ذرائع کے مطابق پروازوں کی تاخیر اور منسوخیاں صرف ناقص فلیٹ پلاننگ یا مینجمنٹ کی کمزوری نہیں، بلکہ ان کے پیچھے اسکلڈ مین پاور اور پرزہ جات کی شدید کمی بھی اہم وجہ ہے۔ ان مسائل کے باعث طیاروں کی بروقت اور محفوظ مینٹیننس ممکن نہیں ہو پا رہی۔

سوسائٹی آف ایئرکرافٹ انجینئرز آف پاکستان (سیپ) نے واضح کیا ہے کہ وہ کسی بھی ایسی مینٹیننس سرگرمی میں حصہ نہیں لے گی جو طیاروں کی حفاظت یا ایئروردینس کے معیار پر سمجھوتہ کرے۔ انجینئرز کا مؤقف ہے کہ ان کی اولین ترجیح ہمیشہ فلائٹ سیفٹی اور ویلیویشن اسٹینڈرڈز کا تحفظ ہے، چاہے اس کے نتیجے میں تاخیر ہی کیوں نہ ہو۔

ماہرین کے مطابق فوری طور پر تربیت یافتہ ٹیکنیکل اسٹاف کی فراہمی، ضروری اسپئیر پارٹس کی مستقل دستیابی اور مؤثر سپلائی چین نظام قائم کرنا ناگزیر ہے۔ فلیٹ مینجمنٹ میں حقیقت پسندانہ حکمتِ عملی اپنائے بغیر ادارے کی ساکھ اور مسافروں کا اعتماد مزید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں