ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے، ریکٹر اسکیل پر شدت 5 ریکارڈ

کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف اضلاع میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب زلزلے کے جھٹکوں سے خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی  لوگ  گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے کھلی جگہوں پر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زمین لرزنے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.0 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کا مرکز سطحِ زمین سے تقریباً 25 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔

زلزلہ رات 2 بج کر 45 منٹ پر محسوس کیا گیا، جس کے جھٹکے زیارت، ہرنائی، زردالو، کھوسٹ، شاہرگ، مسلم باغ، خانوزئی، کان مہترزئی، رود ملازئی اور سرخاب سمیت متعدد علاقوں میں محسوس کیے گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق خوش قسمتی سے اس زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم متاثرہ علاقوں میں لوگوں میں خوف کی کیفیت دیکھی گئی ۔

دریں اثنا کوئٹہ سمیت بعض قریبی علاقوں میں بھی ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے عوام میں خوف کی لہر دوڑ گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں