ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جوڈیشل کمپلیکس دھماکا: اسلام آباد بار کونسل کا 3روزہ ہڑتال کا اعلان

اسلام آباد: اسلام آباد بار کونسل نے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر خودکش حملہ کی مذمت کرتے ہوئے تین روزہ ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

اعلامیہ کے مطابق بار کونسل ڈسٹرکٹ کورٹس کمپلیکس،میں دہشت گردانہ حملے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتی ہے، حملے میں وکلا سمیت متعدد بے گناہ شہریوں کی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔عدالتی ادارے کو نشانہ بنانے والے دہشت گردی کے بزدلانہ اقدام کی پرزور مذمت کرتے ہیں، بارکونسل شہداء کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ وحشیانہ فعل کے خلاف اسلام آباد کی تمام عدالتوں میں 12 سے14 نومبر تک مکمل ہڑتال کا اعلان کرتے ہیں۔

اسلام آباد بار کونسل اور ماتحت بار ایسوسی ایشنز کا اجلاس بلا کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا، افسوسناک واقعے کی فوری طور پر شفاف اور مکمل تحقیقات کی جائیں۔

بار کونسل کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ اسلام آباد بھر کی تمام عدالتوں میں سکیورٹی بڑھانے کے لیے موثر اقدامات کئے جائیں۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں