ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آباد: کچہری خودکش حملے میں ملوث ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد گرفتار

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں جوڈیشل کمپلیکس جی-11 پر ہونے والے خودکش حملے میں ملوث ٹی ٹی پی/فتنۃ الخوارج کے دہشت گرد سیل کے 4 ارکان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ انٹیلی جنس بیورو ڈویژن اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں یہ کامیابی حاصل ہوئی۔

تفتیش کے دوران ساجد اللہ عرف شینا، جو خودکش حملہ آور کا ہینڈلر ہے، نے اعتراف کیا کہ ٹی ٹی پی/فتنۃ الخوارج کے کمانڈر سعید الرحمن عرف داداللہ نے اسے ٹیلیگرام کے ذریعے رابطہ کرکے اسلام آباد میں حملہ کروانے کی ہدایت دی تھی۔ ساجد اللہ نے بتایا کہ داداللہ نے خودکش بمبار عثمان عرف قاری کی تصاویر بھیجی تھیں اور اسے پاکستان میں پہنچانے کا کام سونپا تھا۔

خودکش بمبار عثمان عرف قاری افغانستان کے ننگرہار کے رہائشی تھے اور شنواری قبیلے سے تعلق رکھتے تھے۔ ساجد اللہ نے انہیں اسلام آباد کے نواحی علاقے میں ٹھہرایا اور دھماکے کے روز خودکش جیکٹ پہنائی، جو اکھن بابا قبرستان پشاور سے حاصل کی گئی تھی۔

تفتیش میں یہ بھی سامنے آیا کہ افغانستان میں موجود اعلیٰ قیادت ہر قدم پر اس نیٹ ورک کی رہنمائی کر رہی تھی۔ پورا سیل پکڑا جاچکا ہے اور مزید تحقیقات و گرفتاریاں متوقع ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں