ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

معیشت درست سمت میں گامزن ہے، ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچائیں گے،وزیرخزانہ

اسلام آباد : وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کی متعارف کردہ معاشی اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں اور معیشت درست سمت کی جانب بڑھ رہی ہے۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر سوشل فنانسنگ فریم ورک پر تیزی سے کام جاری ہے، جس کے ذریعے ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

وزیرِ خزانہ کا کہنا تھا کہ قوموں کی ترقی کے سفر میں چیلنجز آتے رہتے ہیں لیکن اتحاد اور مشترکہ کوششوں سے ان پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ ملکی ترقی میں ہر شعبے کا کردار ناگزیر ہے۔

محمد اورنگزیب نے بتایا کہ پاکستان میں مخیر حضرات اور فلاحی کاموں کے لیے فنڈنگ کرنے والے اداروں کی کمی نہیں۔ ملک میں 300 سے زائد رجسٹرڈ کمپنیاں سماجی و فلاحی سرگرمیوں میں مالی معاونت فراہم کر رہی ہیں، جبکہ نجی شعبہ نہ صرف معیشت کی بہتری میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے بلکہ فلاحی کاموں میں بھی نمایاں حصہ رکھتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان عطیات دینے والے ممالک میں نمایاں مقام رکھتا ہے اور کراچی شہر اس حوالے سے سب سے آگے ہے۔

وزیر خزانہ نے مخیر افراد اور اداروں پر زور دیا کہ وہ عطیات کو پوشیدہ رکھنے کے بجائے سامنے لائیں، کیونکہ ان کا ظاہر کرنا دین اور دنیا دونوں کے لیے بہتر ہے۔ ان کے بقول، عطیات دینے والی کمپنیاں اور کاروباری شخصیات معاشرے کے لیے مشعلِ راہ ہیں اور سوشل فنانسنگ فریم ورک سے سماجی شعبے میں خاطر خواہ بہتری آئے گی۔

  • ویب ڈیسک
  • فاروق اعظم صدیقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں