اسلام آباد: رانا ثناءاللہ کے مطابق اب آئین میں آرمی چیف کی ریٹائرمنٹ کی عمر نہیں ہے۔
سی ڈی ایف کی مدت 5 سال ہے، 5 سال بعد بھی دوبارہ تعیناتی ہوسکتی ہے۔
چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی کے حوالے سے مشیر وزیراعظم سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رولز بننے تھے ان کی منظوری ہونی تھی، پھر نوٹیفکیشن کی تکمیل کا مرحلہ آنا تھا، اب آئین میں آرمی چیف کی ریٹائرمنٹ کی عمر نہیں ہے، سی ڈی ایف کی مدت 5 سال ہے، 5 سال بعد بھی دوبارہ تعیناتی ہوسکتی ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم کی جانب سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی منظوری دیے جانے کے بعد فیلڈ مارشل کی اہم گفتگو سامنے آئی ہے۔
ایوان صدر میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ سب ٹھیک ہے، سب آپ کے سامنے ہے، پاکستان یہاں سے اب اونچی اڑان کی جانب جائے گا۔