ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی: انڈس اسپتال میں ریبیز سے متاثرہ 17 سالہ لڑکی انتقال کرگئی

کراچی کے انڈس اسپتال میں ریبیز سے ایک اور افسوسناک ہلاکت سامنے آ گئی، جہاں اس موذی مرض میں مبتلا 17 سالہ لڑکی جانبر نہ ہو سکی۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق متاثرہ لڑکی کا تعلق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے تھا، جسے تقریباً ایک ماہ قبل ایک آوارہ کتے نے کاٹ لیا تھا۔

جاری کیے گئے اعلامیے میں بتایا گیا کہ لڑکی کو ریبیز سے بچاؤ کے لیے ویکسین کی صرف ایک خوراک دی گئی تھی، تاہم وہ ویکسین کا مکمل کورس حاصل نہ کر سکی۔

اسپتال میں داخلے کے وقت لڑکی کی حالت انتہائی تشویشناک ہو چکی تھی اور بیماری آخری مراحل میں داخل ہو چکی تھی، جس کے باعث ڈاکٹروں کی تمام تر کوششوں کے باوجود اسے بچایا نہ جا سکا۔

اعلامیے کے مطابق رواں سال انڈس اسپتال کورنگی میں ریبیز کے باعث اب تک 8 اموات رپورٹ ہو چکی ہیں، جس نے شہر میں آوارہ کتوں اور ویکسین کی بروقت فراہمی سے متعلق سنگین خدشات کو جنم دیا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں