ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی: پاسپورٹ پھاڑنے کا واقعہ، ائیرپورٹ پر نجی ائیرلائن کے عملے کی غلطی ثابت

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بیرونِ ملک جانے والے مسافر کا پاسپورٹ پھاڑنے کے واقعے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جس میں نجی ائیرلائن کے عملے کو ذمہ دار قرار دے دیا گیا ہے۔

یہ واقعہ مسافر کی روانگی کے عین وقت پیش آیا تھا جس پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے واقعے کی باقاعدہ انکوائری کی گئی، جس میں یہ بات سامنے آئی کہ ائیرلائن کے کاؤنٹر پر موجود اسٹاف نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے مسافر کا پاسپورٹ نقصان پہنچایا۔

ذرائع کے مطابق تحقیقات میں عملے کی پیشہ ورانہ غفلت ثابت ہوئی ہے، جبکہ واقعے کے بعد متاثرہ مسافر کو شدید مشکلات اور ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث عملے کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی کی جائے گی تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں