ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاپوا نیوگنی: شدید زلزلے سے لرز اٹھا، شدت 6.4 ریکارڈ

پاپوانیو گنی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر اسکیل پر شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاپوا نیوگنی میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.4 تھی۔ اور گہرائی 108 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ زلزلے کے شدید جھٹکے کے باعث انتظامیہ کی جانب سے سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سعودی عرب مشرقی ریجن میں 4.3 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا تھا۔

اتھارٹی کے تحت کام کرنے والے قومی زلزلہ نگرانی نیٹ ورک کے اسٹیشنوں نے رات ایک بجکر 11 منٹ اور 23 سیکنڈ پر زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کئے تھے۔

اتھارٹی کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کا مرکز حرض کے مشرق میں تقریباً 9 کلومیٹر کی دوری پر تھا۔ جھٹکوں کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4 درجے ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹس کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کے سبب کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا جبکہ بیشتر رہائیشوں نے اسے محسوس بھی نہیں کیا۔

  • ویب ڈیسک
  • مرزا ندیم بیگ

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں