ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سکیورٹی خدشات کے باعث بلوچستان میں ٹرین سروس آج معطل

سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر آج بلوچستان بھر میں ٹرین سروس مکمل طور پر معطل رہے گی۔ ریلوے حکام کے مطابق یہ فیصلہ ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر کیا گیا ہے تاکہ مسافروں کی جان و مال کو محفوظ رکھا جا سکے۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ پشاور کے لیے جانے والی جعفر ایکسپریس، کراچی کے لیے بولان میل اور پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو آج کے لیے منسوخ کر دیا گیا ہے۔ اس فیصلے سے طویل فاصلے کے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اس کے علاوہ کوئٹہ سے چمن کے درمیان چلنے والی چمن ٹرین بھی آج معطل رہے گی۔ حکام کے مطابق صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے اور سکیورٹی کلیئر ہونے کے بعد ٹرین سروس کی بحالی سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

ریلوے انتظامیہ نے مسافروں کو سفر سے قبل متعلقہ اسٹیشنز اور ہیلپ لائنز سے معلومات حاصل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں