ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی کی اسلام آباد سے الیکشن کمیشن کو توسیع کی درخواست

اسلام آباد:تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اسلام آباد نے الیکشن کمیشن سے بلدیاتی انتخابات کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں تین دن کی توسیع کی درخواست کر دی ہے۔

پی ٹی آئی کے ضلعی صدر عامر مغل کی زیر صدارت اجلاس میں اس فیصلے کا اعلان کیا گیا۔ اجلاس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ 26 دسمبر کو اسلام آباد میں سرکاری تعطیل ہے، جس کے باعث امیدواروں کو کاغذات جمع کروانے میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔

عامر مغل نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 125 یونین کونسلز کے لیے ایک ہزار 125 کونسلرز کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے لیے دیے گئے وقت کو انتہائی محدود قرار دیا گیا ہے، جو غیر منصفانہ ہے، بلدیاتی ایکٹ 2015 میں کی گئی ترامیم بدنیتی پر مبنی ہیں، جس سے دھاندلی اور ہارس ٹریڈنگ کو فروغ ملا۔ چیئرمین اور وائس چیئرمین کے براہ راست انتخابات ختم کر کے منتخب کونسلرز پر دباؤ ڈالنے کی راہ ہموار کی گئی۔

عامر مغل نے کہا کہ تمام رکاوٹوں کے باوجود تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی کیونکہ اسلام آباد کی عوام مسلم لیگ ن اور اس کے اتحادیوں سے شدید نالاں ہیں اور صرف عمران خان اور تحریک انصاف کے ساتھ کھڑی ہیں۔

انہوں نے الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریک انصاف کا انتخابی نشان ’’بلا‘‘ واپس لیے جانے پر افسوس ظاہر کیا اور کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ کاغذات میں خود کو  سنی اتحاد کونسل  کے امیدوار کے طور پر ظاہر کریں۔

عامر مغل کی خصوصی ہدایات پر چیف الیکشن کمشنر اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اسلام آباد کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں تین دن کی توسیع کی باضابطہ درخواست جمع کر دی گئی۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں