ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج سے ملک میں داخل ہونے کا امکان، مختلف شہروں میں بارشوں کی پیشگوئی

مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ آج ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں آئندہ چند روز کے دوران مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش ہو سکتی ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے 23 اضلاع میں آج سے 31 دسمبر تک بارش کی توقع ہے۔ کوئٹہ، زیارت، قلات، چمن، پشین اور قلعہ عبداللہ میں بارش متوقع ہے، جبکہ قلعہ سیف اللہ، نوشکی، ہرنائی، ژوب، بارکھان، سبی، لورالائی اور موسیٰ خیل میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اسی طرح کیچ، گوادر، لسبیلہ، آواران، چاغی، پنجگور، خضدار، واشک اور خاران میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ مغربی ہواؤں کے اس نظام کے تحت شمالی علاقوں میں برفباری کا بھی امکان ہے۔

ادھر 30 دسمبر سے یکم جنوری کے دوران چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، باجوڑ، مہمند، صوابی اور کوہاٹ میں تیز ہواؤں کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے، جبکہ بالائی علاقوں میں درمیانی سے شدید برفباری ہو سکتی ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق 30 دسمبر سے 2 جنوری کے دوران گلگت بلتستان کے اضلاع دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت اور شگر میں بارش اور برفباری کا امکان ہے، جبکہ کشمیر میں بھی وقفے وقفے سے بارش اور درمیانے درجے کی برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں