ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسپیکر قومی اسمبلی کی بھارتی وزیر خارجہ سے ملاقات

ڈھاکا: بنگلادیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کے جنازے کے موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے مصافحہ کیا اور خوشگوار جملوں کا تبادلہ بھی کیا۔

ذرائع کے مطابق یہ ملاقات مئی 2025 میں ہونے والی پاک بھارت جنگ کے بعد دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام کے درمیان پہلی غیر رسمی ملاقات تھی۔ مئی میں جنگ کے بعد پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے اور سیاسی و سفارتی رابطے منقطع ہو چکے تھے۔

یاد رہے کہ جنگ کے بعد بھارت نے اپنی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے منع کیا تھا جبکہ دیگر کھیلوں میں دونوں ممالک کے کھلاڑی اب بھی مصافحہ کرتے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر گزشتہ سال پاکستان میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران بھی پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کر چکے ہیں، اس ملاقات کو بھی تعلقات کی معمولی پیشرفت کے طور پر دیکھا گیا تھا۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں