ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت اور تحریک انصاف میں مذاکرات کا کوئی ماحول نہیں، بیرسٹر علی ظفر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا کوئی سازگار ماحول موجود نہیں ہے۔

ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف مذاکرات کی حامی ضرور ہے، تاہم فی الوقت مذاکرات کی کوئی امید یا پیش رفت نظر نہیں آ رہی۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 17 کے تحت ہر سیاسی جماعت کو سیاسی سرگرمیوں کا حق حاصل ہے، لیکن ان کی جماعت کو کسی بھی قسم کی سیاسی سرگرمی کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے واضح کیا کہ آرٹیکل 17 یہ بھی بتاتا ہے کہ کوئی سیاسی جماعت ملک کی سالمیت کے خلاف نہیں ہو سکتی۔ ان کے مطابق اس شق پر پارلیمنٹ میں تفصیلی بحث کے بعد الیکشن ایکٹ تشکیل دیا گیا، جس میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر کسی جماعت پر ریاست کی سالمیت کے خلاف ہونے کا الزام ہو تو اس کے لیے ٹھوس اور تفصیلی شواہد درکار ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محض الزامات کافی نہیں ہوتے، بلکہ ایسے شواہد سپریم کورٹ یا آئینی عدالت میں پیش کرنا ضروری ہوتے ہیں۔ بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں حکومت مذاکرات کے لیے ماحول نہیں بنا رہی، اسی لیے بات چیت آگے نہیں بڑھ پا رہی۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں