ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹرمپ کے گرین لینڈ پر قبضے کے بیانات نے یورپ اور نیٹو میں تشویش پیدا کر دی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گرین لینڈ پر کنٹرول کے بیانات نے یورپی ممالک اور نیٹو اتحادیوں میں تشویش پیدا کر دی ہے۔ تاہم ڈنمارک اور گرین لینڈ نے امریکی حکام سے براہِ راست بات چیت کو ضروری قرار دیا ہے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ڈنمارک اور گرین لینڈ نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کی درخواست کی ہے، جبکہ وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ گرین لینڈ کے معاملے میں امریکی فوج ایک ممکنہ آپشن ہو سکتی ہے۔ یہ مؤقف صدر ٹرمپ کی طویل مدتی پالیسی کا حصہ ہے۔

ڈنمارک کی وزیراعظم میٹے فریڈرکسن نے خبردار کیا کہ اگر امریکا نے گرین لینڈ پر قبضے کی کوشش کی تو یہ نیٹو اتحاد کے لیے سنگین خطرہ ہو گا۔ گرین لینڈ کے وزیراعظم نے بھی امریکی مطالبات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ جزیرہ فروخت کے لیے نہیں ہے اور نیٹو کے بنیادی اصولوں کے مطابق اس کی خود مختاری کو تسلیم کیا جانا چاہیے۔

فرانس، جرمنی، اٹلی، اسپین، پولینڈ اور برطانیہ کے رہنماؤں نے مشترکہ بیان میں گرین لینڈ کی خود مختاری کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ معدنی وسائل سے مالا مال یہ جزیرہ اس کے عوام کا ہے اور کسی بھی دباؤ یا جبر کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

ماہرین کے مطابق ٹرمپ کی دھمکی آمیز زبان نیٹو اتحادیوں کے لیے خطرے کا باعث بن رہی ہے، جبکہ امریکی سینیٹ کے نیٹو آبزرور گروپ کے چیئرمینز نے بھی کہا کہ امریکا کو اپنے معاہداتی وعدوں کا احترام کرنا چاہیے۔ فرانس کے وزیر خارجہ نے روبیو سے بات چیت میں گرین لینڈ میں کسی فوجی کارروائی کے امکان کو مسترد کر دیا۔

ٹرمپ کا موقف یہ ہے کہ چین اور روس کی آرکٹک خطے میں بڑھتی سرگرمیوں کے باعث امریکا کو اپنی سلامتی یقینی بنانے کے لیے گرین لینڈ پر کنٹرول حاصل کرنا چاہیے، جس سے یورپ میں خدشات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں