ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک میں سردی کی شدید لہر جاری، ہنزہ میں پارہ منفی 20 ڈگری ریکارڈ

ملک کے مختلف حصوں میں شدید سردی کی لہر بدستور جاری ہے جبکہ ہنزہ میں درجہ حرارت منفی 20 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے۔

عالمی موسمیاتی ویب سائٹ کے مطابق ہنزہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 20 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، جبکہ اتوار کی علی الصبح کوئٹہ میں پارہ منفی ایک ڈگری تک پہنچ گیا۔ دیگر شہروں میں اسلام آباد میں 2، لاہور میں 3، پشاور میں 4 اور کراچی میں کم سے کم 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

گلگت بلتستان کے علاقوں ہنزہ اور استور کے بالائی حصوں میں شدید سردی کے باعث معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں اور سرد موسم نے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔

دوسری جانب سردی کی شدت کے پیش نظر سندھ میں اسکولوں کے اوقاتِ کار تبدیل کر دیے گئے ہیں۔ وزیر تعلیم سندھ کے مطابق سرکاری اور نجی اسکول صبح 9 بجے کھلیں گے، جس کا اطلاق پیر سے 26 جنوری تک ہوگا۔

ادھر پنجاب میں بھی تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے، جہاں عوامی مشاورت کے بعد اب تعلیمی ادارے 19 جنوری سے دوبارہ کھلیں گے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں