ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 چین کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، سی پیک کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا ہے، چینی نائب وزیر

اسلام آباد: چینی نائب وزیر سن ہائی یان نے کہا ہے کہ چین کی ترقی کا فائدہ پاکستان کو بھی پہنچ رہا ہے اور پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کا پہلا مرحلہ کامیابی کے ساتھ مکمل ہو چکا ہے، اب سی پیک کا دوسرا مرحلہ شروع کیا جا رہا ہے، جس کے لیے مزید شراکت داروں کو شامل کرنے اور پیچیدہ منصوبوں کو کامیابی سے مکمل کرنے پر کام جاری ہے۔

سن ہائی یان نے بتایا کہ سی پیک کے تحت پاکستان میں نئی صنعتیں قائم کی جا رہی ہیں، اسکولز اور اسپتال بنائے جا رہے ہیں، اور لوگوں کے لیے ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا کیے جا رہے ہیں، اس وقت چین میں 30 ہزار پاکستانی طلبہ اسکالرشپ پر تعلیم حاصل کر رہے ہیں، پاکستان میں 100 اسپتال بنائے جا رہے ہیں اور 80 ہزار میڈیکل ڈیوائسز فراہم کی جا رہی ہیں ، پاکستانی نرسز اور ڈاکٹرز کو تربیت دی جا رہی ہے۔

چینی نائب وزیر نے کہا کہ چین اور پاکستان کے دو طرفہ تعلقات نے اہم پیش رفت کی ہے اور اس سال دونوں ممالک کے تعلقات کو 75 سال مکمل ہو رہے ہیں، پاکستان میں سیاسی جماعتوں کے لیڈرز کے ساتھ مشاورت کی گئی اور پاک چین تعلقات کو بلند ترین سطح تک لے جانے کی کوششیں جاری ہیں۔

سن ہائی یان نے چین کی اقتصادی کامیابیوں پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ گزشتہ پانچ سال میں چین کی جی ڈی پی 5.5 فیصد سے زائد رہی، لوگوں کو غربت سے نکالا گیا اور آمدنی میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے، چین اگلے پانچ سال میں اپنی معیشت کو نئی بلندیوں پر لے جائے گا اور اپنی مارکیٹ دیگر ممالک کے لیے کھول رہا ہے تاکہ عالمی سطح پر تجارتی مواقع بڑھ سکیں۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں