ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عقیدت و احترام کے ساتھ ملک بھر میں شب معراج کا اہتمام ہوا

ملک بھر میں شب معراج کی رات انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ مساجد میں محافل، خصوصی عبادات، درود و سلام اور نعت خوانی کی محفلیں سجائیں گئیں، جبکہ نوافل بھی ادا کیے گئے۔

علمائے کرام نے واقعہ معراج اور اس کی فضیلت پر روشنی ڈالی اور ملک و قوم کی ترقی، سلامتی اور امت مسلمہ کی بھلائی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

شب معراج وہ مبارک رات ہے جب اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب نبی کریم ﷺ کو معراج کا شرف اور پانچ نمازوں کا تحفہ عطا فرمایا۔ حضور اکرم ﷺ نے اس رات مسجد الحرام سے مسجد اقصیٰ تک سفر کیا، جہاں تمام انبیائے کرام نے آپ ﷺ کی اقتداء میں نماز ادا کی اور پھر آپ آسمانوں میں اللہ تعالیٰ سے ملاقات کے لیے تشریف لے گئے۔

قرآن مجید کی سورۃ اسراء (پارہ نمبر 15) میں اس واقعے کا ذکر ملتا ہے۔ سفر معراج کے دوران رسول کریم ﷺ کو جنت و دوزخ دکھائی گئیں اور آپ کی ملاقات مختلف انبیائے کرام سے بھی ہوئی۔ یہی وجہ ہے کہ اس شب خصوصی عبادات اور دعاؤں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں