ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سال 2026 میں گھوڑوں کا سال، چینی کیلنڈر کے مطابق اہمیت اور خصوصیات

قونصل جنرل جمہوریہ چین یانگ یونڈونگ نے نئے چینی سال 2026 کے موقع پر کہا ہے کہ یہ سال گھوڑوں کا سال ہے، جو چینی روایتی ثقافت میں آزادی، جذبہ اور لامحدود جوہر کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

یہ موقع کراچی کے چینی قونصلیٹ میں ایک پروقار تقریب کے دوران میڈیا نمائندگان کے ساتھ منایا گیا، جہاں قونصل جنرل نے نئے سال کا جشن منانے کے ساتھ چین اور پاکستان کی دوستانہ تعلقات کی تجدید پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ گھوڑے کا سال پھلتی پھولتی توانائی، بلند حوصلہ اور شاندار کامیابی کی علامت ہے۔

یانگ یونڈونگ نے بتایا کہ گزشتہ سالوں میں چین اور پاکستان کی دوستی مزید مضبوط ہوئی ہے اور سندھ و بلوچستان میں عملی تعاون کے ذریعے نئے سنگ میل حاصل کیے گئے ہیں، جو دونوں ملکوں کی مشترکہ کوششوں اور حکمت عملی کا ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی میڈیا دوطرفہ تعلقات کی مضبوط ترقی کی عکاسی کرنے والا آئینہ ہے۔

انہوں نے 2025 کے حوالے سے بتایا کہ چین کے 14ویں پنج سالہ منصوبے کا یہ سال اقتصادی ترقی کا غیرمعمولی دور تھا، جس میں عالمی اقتصادی سست روی، یکطرفہ رجحانات اور بین الاقوامی تجارتی نظام میں رکاوٹوں کے باوجود معیشت مستحکم رہی۔ یانگ یونڈونگ نے کہا کہ اصلاحات اور کھلے پن نے صارفین کی منڈی کو وسعت دی اور نئی معیاری پیداواری قوتیں فروغ پائی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2026 چین کے 15ویں پنج سالہ منصوبے کا آغاز ہے، جو سوشلسٹ جدیدیت کی جانب ایک نئے سفر کا آغاز کرے گا، اور اس دوران مالیاتی پالیسی کو فعال اور مانیٹری پالیسی کو معتدل رکھنے کے ساتھ معاشی معیار اور نمو میں بہتری لانے پر توجہ دی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں