ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنوبی کوریا میں فوجی ہیلی کاپٹرگرکر تباہ، 2اہلکار ہلاک

سیو ل: جنوبی کوریا میں فوجی ہیلی کاپٹرتربیتی پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا، حادثے میں عملے کے 2 ارکان ہلاک ہو گئے۔

جنوبی کوریا کے فوجی حکام کے مطابق حادثہ شمالی ضلع گاپ یانگ میں پیش آیا، جہاں اے ایچ-ون ایس کوبرا ہیلی کاپٹر دورانِ پرواز گر کر تباہ ہو گیا۔

ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اہلکاروں کو قریبی اسپتال منتقل کیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔حادثے کے بعد فوج نے تمام اے ایچ-ون ایس کوبرا ہیلی کاپٹرز کی پروازیں معطل کر دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

فوجی ترجمان کے مطابق جب تک حادثے کی مکمل تحقیقات نہیں ہو جاتیں اور حفاظتی اقدامات کا ازسرِنو جائزہ نہیں لیا جاتا، ہیلی کاپٹر آپریشنز معطل رہیں گے۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں