ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یکم رمضان کو بینک بیلنس پر زکوٰۃ کٹوتی کا نیا نصاب جاری

حکومت نے رواں سال زکوٰۃ کی کٹوتی کے لیے نیا نصاب جاری کر دیا ہے۔

وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اس سال زکوٰۃ کی حد 5 لاکھ 3 ہزار 529 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر یکم رمضان المبارک کو کسی صارف کے سیونگ یا منافع و نقصان میں شراکت والے اکاؤنٹ میں موجود رقم اس مقررہ حد سے کم ہوگی تو اس سے زکوٰۃ نہیں کاٹی جائے گی۔

حکام کے مطابق مقررہ تاریخ پر تمام متعلقہ اکاؤنٹس سے خودکار کٹوتی عمل میں لائی جائے گی اور جمع ہونے والی رقم اسٹیٹ بینک کے مرکزی زکوٰۃ اکاؤنٹ میں منتقل کی جائے گی تاکہ بعد ازاں مستحقین میں تقسیم کی جا سکے۔

اس اقدام کا مقصد شفافیت کو یقینی بنانا اور زکوٰۃ کے نظام کو منظم انداز میں چلانا ہے۔

یاد رہے کہ یکم رمضان کو ملک بھر کے بینک عوامی لین دین کے لیے بند رہتے ہیں کیونکہ اسی روز زکوٰۃ کی کٹوتی کا عمل مکمل کیا جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق شہریوں کو چاہیے کہ وہ اپنے اکاؤنٹس کی صورتحال پیشگی چیک کر لیں تاکہ کسی بھی قسم کی غلط فہمی سے بچا جا سکے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں