ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 ایرانی گرلز اسکول پر اسرائیلی بمباری سے ہونے والی ہلاکتیں50 ہوگئیں

تہران : اسرائیلی حملے میں ایرانی شہر مناب میں لڑکیوں کے اسکول میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 53 ہوگئی، جبکہ 63 زخمی ہیں۔

ایران کی وزارت تعلیم کے ترجمان نے بتایا ہے کہ مناب کے گرلز اسکول پر امریکی صیہونی بمباری میں شہید ہونے والی بچیوں کی تعداد 53 ہوگئی ہے۔ اسرائیل نے صبح کے وقت اسکول کو براہِ راست نشانہ بنایا۔

وزارت تعلیم کے ترجمان علی فرہادی نے بتایا کہ امریکا اور صیہونیوں نے آج مناب کے گرلز اسکول پر تین مرتبہ میزائل حملہ کیا ہے۔حملے میں اب تک 53 بچیوں کے شہید اور 63 کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق حملے کے وقت اسکول میں تقریباً 170 طالبات موجود تھیں۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں