ابوظبی: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے تناظر میں متحدہ عرب امارات نے غیر تصدیق شدہ معلومات کے تبادلے اور آن لائن افواہیں پھیلانے کے خلاف خبردار کیا ہے۔
اماراتی سائبر سکیورٹی حکام نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ معلومات صرف سرکاری اور معتبر ذرائع سے حاصل کریں اور بے بنیاد خبروں سے اجتناب کریں۔
حکام کا کہنا ہے کہ سائبر سکیورٹی ایک مشترکہ ذمہ داری ہے، لہٰذا کسی بھی خبر کو شیئر کرنے سے قبل اس کی تصدیق کرنا قومی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے عوام کو ہدایت کی کہ غیر مصدقہ خبروں اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں پر یقین نہ کریں۔