ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عراقی کرد انتظامیہ نےکردوں کو مسلح کر کے ایران بھیجنے کا الزام مسترد کر دیا

شمالی عراق میں قائم خودمختار کرد انتظامیہ نے اس الزام کی تردید کی ہے کہ عراق سے کردوں کو مسلح کر کے ایران بھیجا جا رہا ہے۔

امریکی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ عراقی کردوں نے ایران پر زمینی حملہ شروع کیا ہے، تاہم اس دعوے کو عراقی کرد انتظامیہ نے رد کر دیا۔ ترجمان نے کہا کہ وہ خطے میں جنگ کو پھیلانے کی کسی بھی کوشش کا حصہ نہیں ہیں بلکہ امن و استحکام کے قیام کی اپیل کرتے ہیں۔

عراقی کرد انتظامیہ نے اپنے علاقوں پر حملوں کی مذمت کی اور عراقی حکومت اور بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ عوام کی حفاظت کریں اور عراقی کردوں پر حملوں سے بچاؤ میں مدد کریں۔

عراق کے کرد نژاد صدر عبداللطیف راشد کی اہلیہ اور ملک کی خاتون اول شاناز ابراہیم نے کہا کہ کردوں کو خدا کے لیے تنہا نہ چھوڑا جائے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ 1991 میں عراق میں بغاوت کے بعد بھی کردوں کو تنہا چھوڑ دیا گیا تھا اور اسی طرح شامی کردوں نے داعش کے خلاف مزاحمت کی لیکن وہ بھی اکیلے رہ گئے۔

شاناز ابراہیم نے کہا کہ عراقی کردوں کو پہلی بار عزت و وقار کے ساتھ زندگی گزارنے کا موقع ملا ہے اور وہ کسی بڑی طاقت کے لیے کرائے کے سپاہیوں کے طور پر استعمال نہیں ہو سکتے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں