ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عید الفطر کی ممکنہ تاریخ کی پیش گوئی کردی گئی

کویت سٹی: العجیری سائنٹیفک سینٹر نے پیشگوئی کی کہ کویت سمیت خلیجی ممالک میں فلکیاتی حساب کتاب کے مطابق بدھ 18 مارچ 2026بمطابق29 رمضان المبارک کی شام کو ماہ شوال کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

العجیری سائنٹیفک سینٹر نے کہا ہے کہ اس دن کویت اور زیادہ تر دیگر ممالک میں چاند غروب آفتاب سے پہلے ہی ڈوب جائے گا جس کی وجہ سے فلکیاتی طور پر چاند کا دیکھنا ناممکن ہوگا۔کیونکہ نئے چاند کی پیدائش جمعرات 19 مارچ کو کویتی وقت کے مطابق صبح تقریباً 4:23 بجے ہوگی جو کہ رویت کے دن کے غروب آفتاب کے بعد کا وقت ہے، یہ اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ اس سے پہلی رات کو چاند کا مشاہدہ نہیں کیا جا سکتا۔

نتائج کی بنیاد پر توقع ہے کہ رمضان المبارک کے 30 ایام مکمل ہوں گے، جمعرات 19 مارچ غالباً رمضان کا آخری دن ہوگا لہٰذا جمعہ 20 مارچ 2026 کو عید الفطر کا پہلا دن ہونے کا قوی امکان ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں