ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

5G اسپیکٹرم کی نیلامی آج سے شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آج (منگل) سے ملک میں 5G اسپیکٹرم کی نیلامی شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

 وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ، وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ اور چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمن نے فائیو جی نیلامی پر صحافیوں کو بیک گرا ¶نڈ بریفنگ دی۔

 وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے بتایا کہ 1987 سے اب تک 274 میگا ہرٹس پر پورا پاکستان چل رہا ہے، آج ملک میں 600 میگا ہرٹس ا سپیکٹرم نیلام ہونے جارہا ہے۔

 فائیو جی ا سپیکٹرم کی نیلامی سافٹ ویئر کے ذریعے ہوگی، نیلامی کا عمل لائیو ہوگا جس میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔

 چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمن نے کہا کہ ٹیلی کام کمپنیوں نے آکشن میں شرکت کےلیے اپنے اپنے کنسلٹنٹ ہائیر کیے ہیں، موک آکشن کے دوران تمام ٹیلی کام کمپنیوں نے سافٹویئر چیک کیا، کسی کمپنی نے کسی قسم کے کسی خدشے کا اظہار نہیں کیا۔

 انہوں نے کہا کہ فائیو جی آنے سے موبائل پیکجز مہنگے نہیں ہونگے، پی ٹی اے یقینی بنائے گا کہ پیکجز کی قیمت نہ بڑھے، یہ طے نہیں کہ فائیو جی کی نیلامی سے کتنا ریونیو حاصل ہوگا، حکومت کا مقصد پیسے اکٹھے کرنا نہیں، مقصد کنیکٹوٹی کو بہتر بنانا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں