ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس میں2 ٹرام آپس میں ٹکراگئیں: 22 افراد زخمی، ہلاکتوں کا خدشہ

ماسکو: روس  میں دو ٹراموں کے درمیان تصادم میں 22 افراد زخمی ہو گئے جن میں پانچ بچے بھی شامل ہیں، حادثہ وولوکولامسک ہائی وے کے ڈپلیکیٹ روڈ پر پیش آیا۔

 حکام کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک ٹرام پٹری سے اتر گئی. جس کے بعد اس کی دوسری ٹرام سے ٹکر ہو گئی، یہ واقعہ وودنیکوف اسٹریٹ پر واقع ایک عمارت کے قریب پیش آیا۔

میڈیاذرائع کے مطابق تصادم کے وقت دونوں ٹراموں میں تقریباً 70 مسافر سوار تھے. حادثے کے بعد موقع پر فوری طور پر 20 ایمبولینسز پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ماسکو ٹریفک پولیس کے مطابق حادثے میں 22 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں پانچ بچے شامل ہیں، جبکہ اطلاعات کے مطابق 11 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ماسکو پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ حادثہ ممکنہ طور پر ایک ٹرام میں تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا .جس کے نتیجے میں وہ پٹری سے اتر گئی۔شہری پراسیکیوشن نے واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ ماسکو میٹرو اور ٹرام بنانے والی کمپنی کے ماہرین پر مشتمل ایک خصوصی کمیشن حادثے کی وجوہات کا تعین کرے گا۔حادثے کے بعد حکام نے مسافروں کی سہولت کے لیے متبادل بس سروس شروع کر دی ہے جو براتسیوو سٹاپ سے سوکول میٹرو سٹیشن تک مسافروں کو لے جا رہی ہے۔اس کے علاوہ وولوکو لامسک ہائی وے پر ٹریفک کا نظام بھی عارضی طور پر تبدیل کر دیا گیا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں