ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی: ایران سےمزید 92 افراد پاکستان واپس پہنچ گئے

کوئٹہ: ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے بعد ایران میں مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ16ویں روز بھی جاری ہے۔

ایران سے تفتان بارڈر کے ذریعے آج 8 افراد وطن پہنچے ہیں، تفتان بارڈر کے ذریعے 16روز کے دوران مجموعی طور پر 3456 افراد واپس پہنچ چکے ہیں۔

اِسی طرج گبد ریمدان بارڈر کے ذریعے آج 84افراد واپس وطن پہنچ چکے ہیں، یوں ایک روز میں مجموعی طور پر 92 افراد وطن واپس پہنچ گئے جب کہ گبد ریمدان بارڈر کے ذریعے اب تک مجموعی طور پر 1591 افراد پاکستان پہنچے ہیں۔

حکام نے مزید یہ بھی بتایا کہ گبد ریمدان اورتفتان بارڈرکے ذریعے 16روز کے دوران مجموعی طور پر5047 افراد وطن واپس پہنچے، وطن واپس پہنچنے والوں میں زائرین، مزدور، ایرانی طلباء اور بزنس مین بھی شامل ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں