ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نادرا کا پرانا شناختی کارڈ رکھنے والوں کو انتباہ

اسلام آباد: نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ایسے شہریوں کے لیے اہم انتباہ جاری کیا ہے جن کے قومی شناختی کارڈ کی مدت ختم ہو چکی ہے۔

نادرا کے مطابق تمام متعلقہ شہری فوری طور پر اپنے شناختی کارڈ کی تجدید کروائیں یا ب فارم کو شناختی کارڈ میں تبدیل کرائیں۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جن بچوں کا ابھی تک ب فارم نہیں بنا، ان کے والدین جلد از جلد اس کا اجرا یقینی بنائیں تاکہ مستقبل میں قانونی و انتظامی مسائل سے بچا جا سکے۔

اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ یہ تمام اقدامات 30 جون 2026 تک مکمل کرنا لازم ہیں، بصورت دیگر اضافی فیس یا جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

نادرا کے مطابق یہ ہدایات نادرا آرڈیننس 2000 کی دفعہ 30(1)(ای) کے تحت جاری کی گئی ہیں، جن کا مقصد شہریوں کو اپنی قانونی دستاویزات بروقت مکمل کرنے کی ترغیب دینا ہے۔

حکام نے کہا ہے کہ شناختی کارڈ یا ب فارم کی تجدید میں تاخیر نہ صرف قانونی مشکلات پیدا کر سکتی ہے۔ بلکہ بینکنگ، سرکاری خدمات اور دیگر ضروری معاملات میں بھی رکاوٹ بن سکتی ہے۔

یہ انتباہ خاص طور پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور ان افراد کے لیے اہم ہے جنہوں نے حال ہی میں شناختی دستاویزات حاصل نہیں کیے،

تاکہ وہ مقررہ مدت کے اندر اپنے کاغذات اپ ڈیٹ کر کے کسی بھی قانونی یا مالی پیچیدگی سے محفوظ رہ سکیں۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں