ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یمن‘ مستحقین کیلیے عید کے کپڑے اور تحائف تقسیم

صنعا: سعودی حکومت کی جانمب سے نے یمن میں ضرورت مند خاندانوں میں عید کے کپڑے اور یتیموں میں تحائف تقسیم کیے گئے۔
عالمی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے امدادی ادارے شاہ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (کے ایس آر سی) نے ملک یمن میں صوبے حضرموت میں ضرورت مند خاندانوں میں عید کے 1190 کپڑے اور یتیموں میں 1190 تحائف تقسیم کیے گئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق مذکورہ اقدام 2026 ءمیں یمن میں کسوت فرح کلودنگ ڈسٹریبویشن پروجیکٹ کا حصہ ہے۔ اس پروجیکٹ کے ذریعے ضرورت مند خاندانوں کے 19 ہزار افراد کی مدد کی جائے گی، جن میں المہرہ، حضرموت، عدن، مارب اور لحج کے صوبوں سے تعلق رکھنے والے بے گھر افراد اور خاندان شامل ہیںجوکہ سعودی حکومت کی جانب سے فراہم کی گئی انسانی ہمدردی اور ریلیف کوششوں کے ڈھانچے کا حصہ ہے۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ ادارے نے یمن کے صوبے المہرہ کے ضلع الغیضہ میں بھی ضرورت مند خاندانوں میں عید کے کپڑوں کے 887 جوڑے اور یتیم بچوں میں 887 تحائف تقسیم کیے۔

  • محمد ایوب

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں