ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کینیا‘ سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ

نیروبی : کینیا میں طوفانی بارش و سیلاب کے سبب ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافے کی اطلاعات ہیں۔
عالمی میڈیا کے مطابق کینیا کے پبلک سروس کے وزیر جیفری روکو نے مذکورہ حوالے سے آگاہ کیا ہے کہ انتظامیہ نے تاحال 70 کے قریب لاشیں نکالنے میںکامیاب ہوئیں جبکہ دارالحکومت نیروبی اموات میں سرفہرست ہے۔ کینیا کے صدر ولیم روٹو کے حکم پر متاثرہ علاقوںمیں امدادی سرگرمیوں کے لیے فوج کو طلب کرلیا گیا ہے۔ حکومت کی ہنگامی امدادی کارروائیوں میں شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے لیے ساتھ متاثرین کو طبی سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ سیلاب کی وجہ سے ملک کے انفرااسٹرکچر کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

  • محمد ایوب

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں