ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کانگریس رہنما سونیا گاندھی کی طبیعت خراب،اسپتال میں داخل

دہلی: کانگریس پارلیمانی پارٹی کی چیئرپرسن اور سینئر سیاسی رہنما سونیا گاندھی کو طبیعت خرابی کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سونیا گاندھی کو سینے میں درد اور سانس لینے میں دشواری کے باعث دہلی کے گنگا رام اسپتال میں داخل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد انہیں طبی زیر نگرانی میں رکھنے کا فیصلہ کیا۔

ڈاکٹروں کے مطابق بدلتے موسم اور فضا میں بڑھتی آلودگی کے باعث ان کے سینے میں جکڑن اور سانس لینے میں دشواری ہوئی اور ان کا دمہ تھوڑا بڑھ گیا ہے۔

سونیا گاندھی کے ساتھ ان کے بیٹے راہول گاندھی اور کانگریس رہنما بھی اسپتال میں موجود تھے جب کہ بیماری کی اطلاع ملتے ہی کارکنوں کی بڑی تعداد اسپتال پہنچ گئی۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں