ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایرانی حملے ،ہزاروں خوفزدہ اسرائیلی شہری مصر فرار

تہران:ایران کے تابڑ توڑ حملوں سے تنگ آکر خوف زدہ اسرائیلی شہریوں کی بڑی تعداد فرار ہوکر مصر میں پناہ لے رہی ہے۔

اس حوالے سے ایرانی میڈیا نے مصر میں تبا اور اسرائیل کے ایلات کے درمیان بین الاقوامی سرحدی کراسنگ پر اسرائیلیوں کی تصویریں شیئر کی ہیں۔

بین گوریون ہوائی اڈے کی بندش کے بعد سے، دسیوں ہزار اسرائیلی تبا بارڈر کے راستے مصر کے سینائی کی طرف بھاگ رہے ہیں۔

 ویڈیو شیئر کرتے ہوئے IRIB نے لکھا ہے کہ اسرائیل اور امریکا کے درمیان شروع ہونے والی جنگ کے درمیان صیہونیوں کا بڑے پیمانے پر اخراج۔

واضح رہے کہ ایران کے ڈرون اور بلیسٹک میزائل حملوں میں متعدد اسرائیلی شہری ہلاک و زخمی ہوچکے ہیں جبکہ تل ابیب سمیت متعدد شہر بھی تباہ ہوکر کھنڈرات کا منظر پیش کررہے ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں