ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات خطے کی صورتحال پر تبادلۂ خیال

اسلام آباد: وزیراعظم میاںشہبازشریف سے سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحا ن نے ملاقات کی ہے جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، قومی سلامتی کے مشیر محمد عاصم ملک اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی شریک تھے۔ملاقات خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ہوئی .جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اس سے قبل وزیر اعظم نے سعودی وزیر خارجہ کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، جبکہ محمد بن سلمان کے لیے بھی خیرسگالی کا پیغام دیا۔ اس موقع پر پاکستان نے سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی اور غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔

شہباز شریف نے موجودہ علاقائی بحران کے دوران سعودی قیادت کے تحمل کو سراہتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان ہر مشکل وقت میں سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔انہوں نے حالیہ سفارتی رابطوں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کشیدگی کم کرنے اور امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کے لیے سرگرم ہے۔

وزیر اعظم نے مسلم امہ میں سعودی عرب کے قائدانہ کردار کو سراہتے ہوئے اس نازک وقت میں اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد کی اہمیت پر بھی زور دیا۔اس موقع پر فیصل بن فرحان نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور انہیں خطے کی موجودہ صورتحال پر سعودی مؤقف سے آگاہ کیا۔ دونوں ممالک نے امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے اور قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں