ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی دھمکی کے بعد: ایران کی امریکا و اسرائیل پر شدید ترین حملوں کی جوابی دھمکی

ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی کے بعد امریکا اور اسرائیل پر شدید ترین حملوں کی دھمکی دے دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران نے جمعرات کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ’پتھر کے دور میں بھیجنے کی دھمکی‘ کے بعد جواباً امریکا اور اسرائیل پر شدید ترین حملوں کی دھمکی دیتے ہوئے تل ابیب پر میزائل داغ دیے ہیں۔

ایران کے فوجی کمانڈ سینٹر خاتم الانبیا کی جانب سے سرکاری ٹی وی پر بیان جاری کیا گیا ہے جس میں امریکا اور اسرائیل کو خبردار کیا گیا ’وہ مزید بڑے اور تباہ کن کارروائیوں کی توقع رکھیں۔‘

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ’اللہ تعالیٰ پر بھروسے کے ساتھ یہ جنگ آپ کی ذلت، رسوائی، یقینی ندامت اور ہتھیار نہ ڈالے جانے تک جاری رہے گی۔‘

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے گزشتہ روز اوول میں قوم سے خطاب میں ایران پر مذاکرات کی شرائط نہ ماننے پر اس پر شدید ترین حملوں اور دوبارہ پتھر کے دور میں بھیجنے کی دھمکی دی تھی۔

  • ویب ڈیسک
  • مرزا ندیم بیگ

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں