ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الیکشن کمیشن نے مراد سعید کی سینیٹ نشست پر ضمنی انتخاب اگلی سماعت تک مؤخر کر دیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کی خالی سینیٹ نشست پر ہونے والا ضمنی انتخاب اگلی سماعت تک روک دیا ہے۔

الیکشن کمیشن میں کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزار جلال خان کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ مراد سعید نے حلف ہی نہیں اٹھایا تھا، اس لیے نشست کو خالی قرار دینا قانونی طور پر درست نہیں۔

وکیل نے استدعا کی کہ سینیٹ کی اس نشست پر ضمنی انتخاب کو فی الحال مؤخر کیا جائے، جس پر الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کا مؤقف تسلیم کرتے ہوئے انتخابی عمل روک دیا۔

کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 6 مئی تک ملتوی کر دی ہے اور فریقین کو نوٹسز بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں