ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حزب اللہ کا اسرائیل سے براہ راست مذاکرات سے انکار، “یہ لبنان کو غیر مستحکم کرے گا”

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔

اپنے بیان میں نعیم قاسم نے اسرائیل سے بات چیت کو گناہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے مذاکرات لبنان کے لیے نقصان دہ اور عدم استحکام کا باعث بن سکتے ہیں، اس لیے براہ راست مذاکرات کسی صورت قبول نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مزاحمت پوری قوت کے ساتھ جاری ہے اور اسے شکست نہیں دی جا سکتی، حکام کو چاہیے کہ براہ راست مذاکرات کے بجائے بالواسطہ سفارتی ذرائع اختیار کریں۔

سربراہ حزب اللہ کا مزید کہنا تھا کہ تنظیم اپنے ہتھیار نہیں ڈالے گی اور لبنان کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام جاری رکھا جائے گا، چاہے دشمن کی جانب سے کتنی ہی دھمکیاں کیوں نہ دی جائیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں