ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا و اسرائیل کی کسی بھی کارروائی پر فیصلہ کن جواب دیا جائے گا: سرابرہ ایرانی متحدہ فوجی کمانڈ

تہران: ایران کی متحدہ فوجی کمانڈ کے سربراہ علی عبداللہی نے کہا ہے کہ ایرانی افواج امریکا اور اسرائیل کی کسی بھی ممکنہ کارروائی کا بھرپور مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق علی عبداللہی نے ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای سے ملاقات میں ملکی دفاعی تیاریوں پر بریفنگ دی جبکہ سپریم لیڈر نے فوجی قیادت کو نئی رہنمائی ہدایات سے آگاہ کیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق علی عبداللہی نے کہا کہ ایرانی افواج امریکا اور اسرائیل کی کسی بھی ممکنہ کارروائی کا بھرپور مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ دشمن کی جانب سے کسی بھی غلطی کی صورت میں ایران کا ردعمل تیز، سخت اور فیصلہ کن ہوگا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق ملاقات کب ہوئی، اس حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

  • عادل سلطان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں