ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شریف ،زرداری کی سیاست ختم ہورہی ہے،فواد چودھری

لاہور:سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ شریف اور زرداری مکمل سیاسی خاتمے کی طرف جا رہے ہیں۔

 اس حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ذی شعور سیاسی جماعت ملک کے نوجوانوں کو اس طرح اپنے خلاف نہیں کرے گی جس طرح نون لیگ اور پیپلزپارٹی کر رہے ہیں۔

 پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ بالآخر شریف اور زرداری مکمل سیاسی خاتمے کی طرف جا رہے ہیں اور پاکستان کو زرداری اور شریف خاندان کی سیاست سے آگے بڑھنے کا موقع ملے گا، اسٹیبلشمنٹ کو جتنا عرصہ ان دونوں نے بیوقوف بنا کر حکومت کی ہے کوئی اور نہیں کر سکا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ نون لیگ نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر جیسے جوکر کو گلگت بلتستان میں کمپین انچارج بنایا ہے، اس سے اندازہ لگائیں کہ پاکستان کے لوگوں پر کتنا ظلم کیا جا رہا ہے کہ تحریک انصاف جیسی قومی وحدت کی جماعت کے ہاتھ پاو ¿ں باندہ کر، جیلوں اور زندانوں میں محدود کر کے اس طرح کے جاہل نگینے پاکستان پر مسلط کیے جا رہے ہیں۔

 اس کا نتیجہ بے سمت معیشت، مہنگائی، انتشار، دہشت گردی، بے یقینی مستقبل کی صورت میں آ رہا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں