ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ضلع کرم میں شدت پسند گروہوں کی خونریز جھڑپ، کمانڈر سمیت 18 ہلاک

کرم: خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے علاقے وسطی کرم میں شدت پسندوں کے دو گروہوں کے درمیان ہونے والی شدید مسلح جھڑپ میں ایک کمانڈر سمیت 18 شدت پسند مارے گئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ وسطی کرم کے علاقے مناتو کامران کلے میں پیش آیا، جہاں شدت پسند کمانڈر کاظم اور ممتاز امتی گروہوں کے درمیان تصادم شروع ہوا۔

حکام کا کہنا ہے کہ جھڑپ کے دوران دونوں اطراف سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں شدت پسند کمانڈر ممتاز امتی بھی شامل ہے، جبکہ لاشیں علاقے سے برآمد کر لی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق مقامی قبائل نے لاشوں کو اٹھا کر تدفین کا عمل شروع کر دیا ہے، جبکہ علاقے میں صورتحال کشیدہ بتائی جا رہی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وسطی کرم میں سکیورٹی فورسز اس سے قبل بھی شدت پسندوں کے خلاف متعدد آپریشنز کر چکی ہیں، جن میں سینکڑوں شدت پسند مارے گئے اور ان کے تربیتی مراکز و ٹھکانے تباہ کیے گئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں