ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملکی قرضوں پر 5 برس کے دوران 32 ہزار ارب روپے سود ادا کیا گیا، وزارت خزانہ

وزارت خزانہ نے ملکی قرضوں کی تفصیلات پیش کردیں، دسمبر 2025ء تک پاکستان کا کل قرضہ 81 ہزار 374 ارب روپے ہے، حکومت نے پانچ برس میں قرضوں پر 32 ہزار 239 ارب روپے سود ادا کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ کا اجلاس پریذائڈنگ افسر منظور کاکڑ کی زیر صدارت شروع ہوا جس میں وزارت خزانہ نے ملکی قرضوں کی تفصیلات پیش کردیں۔

وزارت خزانہ کے مطابق دسمبر 2025ء تک پاکستان کا کل قرضہ 81 ہزار 374 ارب روپے ہے، حکومت کا اندرون ملک سے حاصل کردہ قرضہ 55 ہزار 363 ارب روپے ہے، حکومت کا غیر ملکی قرضہ 23 ہزار 166 ارب روپے ہے۔

وزارت خزانہ نے بتایا کہ آئی ایم ایف سے 2 ہزار 845 ارب روپے قرضہ لیا گیا، سال 2021ء سے مالی سال 2026ء تک حکومت قرضوں پر مجموعی طور 32 ہزار 239 ارب روپے کا سود ادا کیا، سال 2021ء سے 2026ء تک ایک لاکھ 2 ہزار 780 ارب روپے کا قرضہ واپس کیا۔

 

 

Source: Express

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں