ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوٹیوب کی مقبول ترین ویڈیو ’بے بی شارک‘ میں نظر آنے والا یہ بچہ اب کہاں ہے اور کیا کر رہا ہے؟

دنیا بھر میں مقبول بچوں کے گانے ’بے بی شارک‘ کی ویڈیو میں نظر آنے والے ننھے اسٹار نے کئی عرصے بعد میڈیا میں ایک نئے روپ کے ساتھ انٹری لے لی۔

پارک گیون رونگ نے بطو  کے-پوپ گلوکار اپنے موسیقی کے سفر کا آغاز کر دیا ہے۔

پارک گیون رونگ صرف 7 سال کے تھے جب وہ 2016 میں ریلیز ہونے والی ’بے بی شارک‘ کی  ویڈیو میں نظر آئے تھے، جو بعدازاں یوٹیوب کی تاریخ کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیو بن گئی۔

اب 10 سال بعد انہوں نے ’بے بی شارک بوائے‘ کے نام سے اپنا پہلا ڈیجیٹل سانگ ’ویو‘ جاری کیا ہے۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

پارک کا کہنا ہے کہ انہیں خوشی ہے کہ ایک دہائی گزرنے کے باوجود لوگ آج بھی انہیں ’بے بی شارک‘ کی وجہ سے یاد رکھتے ہیں اور اسی محبت نے انہیں موسیقی کے ذریعے دوبارہ لوگوں سے جڑنے کی ترغیب دی۔

ان کا نیا گانا ’ویو‘ بھی ماضی سے ایک دلچسپ تعلق رکھتا ہے اور اس کی ابتدا بے بی شارک کی جانی پہچانی دھن سے ہوتی ہے جس کے بعد یہ الیکٹرو پاپ میوزک میں تبدیل ہو جاتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں