ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

طاقت کی پوزیشن سے امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے کا وقت آ گیا:ایرانی صدر

تہران/ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکہ کے ساتھ کئی ماہ سے جاری جنگ ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہران اس وقت ’’طاقت اور وقار‘‘ کی پوزیشن میں ہے، جبکہ سفارتی مذاکرات بدستور تعطل کا شکار ہیں۔
پزشکیان نے جمعہ کو ڈاکٹروں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ’’بہتر ہے کہ ہم جنگ کو اب ختم کر دیں، کیونکہ ہم طاقت اور وقار کی پوزیشن میں ہیں۔‘‘ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پوری دنیا ایران کی فتح کو تسلیم کر رہی ہے اور امریکہ کی جانب سے اسکولوں، اسپتالوں اور بنیادی ڈھانچے پر حملوں کی مذمت کی جا رہی ہے۔
پزشکیان، جن کے اختیارات ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے ماتحت ہیں، نے جون میں واشنگٹن کے ساتھ طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کا بھی دفاع کیا۔ ایرانی پارلیمنٹ کے بعض سخت گیر ارکان نے حکومت پر امریکہ کو رعایتیں دینے کا الزام عائد کیا تھا۔
ایرانی صدر نے کہا، ’’وہ اس معاہدے میں ایک بھی ایسی شق نہیں دکھا سکتے جو پسپائی یا ہتھیار ڈالنے کی نشاندہی کرتی ہو۔ اس میں تمام وعدے دوسری جانب سے متعلق ہیں۔‘‘تاہم جون کی مفاہمتی یادداشت کی مدت ختم ہونے کے چند روز بعد ایرانی فوجی قیادت نے واضح کیا ہے کہ ملک کسی بھی نئے خطرے کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔
ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل علی عبداللہی نے ایرانی میڈیا کے مطابق کہا کہ ایران کی مسلح افواج زمین، سمندر، فضاء، فضائی دفاع اور سائبر شعبوں میں مکمل طور پر تیار ہیں اور ’’دشمن کے نئے خطرات کا کچل دینے والا، سزا دینے والا اور تباہ کن جواب‘‘ دیں گی۔یوں ایرانی قیادت کی جانب سے ایک طرف جنگ کے خاتمے اور سفارتی راستے کی بات کی جا رہی ہے، جبکہ دوسری جانب کسی نئی فوجی کارروائی کی صورت میں سخت جوابی کارروائی کی دھمکیاں بھی برقرار ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں