ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

محبت میں مبتلا امریکی خاتون پاکستان پہنچ گئی، اسلام قبول کرکے نوجوان سے نکاح

پاکستانی نوجوان کی محبت میں مبتلا امریکی خاتون نے پاکستان پہنچ کر اسلام قبول کرنے کے بعد نکاح کرلیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 58 سالہ امریکی خاتون روزانا مرینا نے 34 سالہ عادل شہزاد سے شادی کرلی۔

عادل شہزاد کا کہنا ہے کہ تین سال قبل سوشل میڈیا پر دونوں کی دوستی ہوئی جو وقت کے ساتھ محبت میں تبدیل ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدا میں فیس بک پر رابطہ ہوا اور پھر یہ تعلق سنجیدہ رشتے میں بدل گیا۔

عدالت میں بیان دیتے ہوئے روزانا مرینا نے کہا کہ وہ اپنی مرضی سے پاکستان آئیں اور اپنی خوشی سے عادل شہزاد سے شادی کی۔

اس منفرد شادی کی خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی ہے جہاں صارفین مختلف آراء اور تبصرے کر رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں