ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کرینہ کپور نے حاملہ ہونے کی خبروں پر خاموشی توڑ دی، انسٹا گرام پر اسٹوری شیئر کر دی

بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور نے حاملہ ہونے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں  پر مزاحیہ اور ذو معنی انداز میں ردعمل دے دیا۔

حال ہی میں جم سے باہر نکلتے ہوئے کرینہ کپور کی ویڈیو اور تصاویر وائرل ہوئی تھیں جن کے بعد بعض سوشل میڈیا صارفین نے قیاس آرائیاں شروع کردی تھیں کہ اداکارہ امید سے ہیں۔

اداکارہ کی ٹیم اور سیف علی خان کی بہن صبا پٹودی کی جانب سے افواہوں کی تردید کے بعد اب کرینہ نے بھی انسٹاگرام پر ایک دلچسپ پوسٹ کے ذریعے ان خبروں کا جواب دیا۔

کرینہ نے ایک ایسے شخص کی تصویر شیئر کی جس کا پیٹ پھولا ہوا تھا، اداکارہ نے پوسٹ کے ساتھ ہنسنے اور پیزا کے ایموجیز بھی لگائے تھے۔

کرینہ کی پوسٹ سے بظاہر یہ تاثر ملا کہ وائرل ویڈیو میں ان کا پیٹ کسی حمل کی وجہ سے نہیں بلکہ زیادہ کھانا کھانے  کی وجہ سے نمایاں ہوا تھا۔

اس سے قبل کرینہ کپور کے قریبی ذرائع نے بھی بھارتی میڈیا کو بتایا تھا کہ اداکارہ حاملہ نہیں ہیں اور ان کے تیسرے حمل سے متعلق خبریں درست نہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں