ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رُکن پارلیمان چودھری رمضان کااپوزیشن پر جوابی حملہ، کہا ’بیڈ رومز ‘میں بیٹھ کر باتیں کرتے ہیں: چودھری رمضان

سری نگر/نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمنٹ چودھری رمضان نے کہا ہے کہ ریاستی درجہ بحال کرنے کے مطالبے کو لے کر جنتر منتر پر کیا گیا احتجاج جموں و کشمیر کے عوام کو درپیش مسائل کی جانب قومی توجہ مبذول کرانے میں کامیاب رہا ہے۔ہندواڑہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے،چودھری رمضان نے کہا کہ اب ملک بھر کے لوگ اس بات سے واقف ہو چکے ہیں کہ جموں و کشمیر نے گزشتہ برسوں کے دوران کن حالات کا سامنا کیا اور اس سے کیا کچھ چھین لیا گیا۔
اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے این سی رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ حکومت کے خلاف اس کی تنقید زمینی حقائق سے بڑی حد تک عاری ہے۔انہوں نے کہا، ’’اپوزیشن جو کچھ کہتی ہے وہ صرف اپنے بیڈ رومز میں بیٹھ کر کہتی ہے۔‘‘
چودھری رمضان نے کہا کہ جموں و کشمیر اس وقت بے پناہ چیلنجز سے گزر رہا ہے اور کئی مسائل ایسے ہیں جو حکومت کے فوری اختیار سے باہر ہیں۔تاہم، انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ حالات میں تبدیلی آئے گی اور جموں و کشمیر کے عوام آنے والے دنوں میں بہتر حالات دیکھیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں