ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ضلع ریاسی کے چسانہ علاقہ میں پہاڑی سے گر کر 29 سالہ خاتون جاں بحق

ریاسی/ریاسی ضلع کے چسانہ علاقے میں بدھ کے روز پہاڑی سے پھسل کر گرنے کے نتیجے میں 29 سالہ خاتون جاں بحق ہوگئی۔حکام کے مطابق خاتون پہاڑی ڈھلوان پر گھاس کاٹ رہی تھی کہ اچانک اس کا پاؤں پھسل گیا اور وہ تقریباً 200 سے 300 میٹر گہری ڈھلوان سے نیچے جاگری، جس کے نتیجے میں اس کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔
متوفیہ کی شناخت 29 سالہ ساجو بیگم ساکن منجی کوٹ مورہ بالساران، تحصیل مہورکے طور پر ہوئی ہے۔حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں