ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم اپنا گھر ہاؤسنگ اسکیم؛ درخواست گزاروں کی تعداد 52 فیصد بڑھ کر 1 لاکھ 39 ہزار ہوگئی

وزیراعظم اپنا گھر ہاؤسنگ اسکیم کے درخواست گزاروں کی تعداد میں 52 فیصد اضافہ ہوگیا، درخواستوں کی تعداد ایک لاکھ 39 ہزار تک پہنچ گئی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت رسائی فنانس اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم اپنا گھر پروگرام سمیت مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت جون سے درخواستوں میں 52 فیصد اضافہ ہوا اور درخواستوں کی تعداد ایک لاکھ 39 ہزار تک پہنچ گئی۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ اپنا گھر پروگرام کے تحت جاری کیے گئے قرضوں کی تعداد میں بھی 59 فیصد اضافہ ہوا ہے، جبکہ زرخیز اسکیم کے تحت منظور شدہ فنانسنگ کی حد 7.2 ارب روپے سے تجاوز کرگئی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے فنانسنگ میں حائل رکاوٹوں کو واضح سفارشات کے ساتھ اسٹیئرنگ کمیٹی کے سامنے لانے کی ہدایت کردی۔

حکام کے مطابق ہاؤسنگ فنانسنگ کے فروغ کے لیے جاری اقدامات کا مقصد شہریوں کو گھروں کی تعمیر اور خریداری کے لیے مالی سہولت فراہم کرنا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں